ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کجریوال نے گولڈن ٹیمپل میں برتن دھوکرمعافی مانگی

کجریوال نے گولڈن ٹیمپل میں برتن دھوکرمعافی مانگی

Mon, 18 Jul 2016 21:17:31    S.O. News Service

امرتسر18جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے’’یوتھ منشور‘‘ میں پارٹی انتخابی نشان’’جھاڑو‘‘کے ساتھ گولڈن ٹیمپل کی تصویر چھاپنے سے اٹھے تنازعہ کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے آج معافی مانگنے کے طورپرگولڈن ٹیمپل میں کام کیا اوربرتن دھوئے۔معافی کے مقصدسے کجریوال بیتی رات کو امرتسر پہنچے، انہوں نے گولڈن ٹیمپل میں45منٹ گزارے اوربرتن دھوئے۔اس کے بعدانہوں نے گولڈن ٹیمپل میں جا کر پوجاکی۔گولڈن ٹیمپل کے باہر وہ ماربل کے فرش پرتقریباََ نصف گھنٹہ بیٹھے رہے اورکیرتن سنا۔انہوں نے میڈیاکوبتایاکہ پارٹی کے یوتھ منشورمیں اگر ہم نے جانے انجانے میں کوئی غلطی کی ہے تو میں یہاں معافی کیلئے کام کرنے آیاہوں۔میں نے یہاں ’’کیرتن‘‘سنا جس سے مجھے سکون ملا۔اب میرے دل کو اطمینان محسوس ہورہاہے۔آپ کے ترجمان آشیش کھیتان بھی کیجریوال کے ساتھ تھے۔امرتسرکی پولیس نے کھیتان کے خلاف دفعہ295-Aمذہبی جذبات مجروح کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اگلے سال ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے جارحانہ تشہیر کر رہی آپ اپنے یوتھ منشور جاری کرنے کے بعد تنازعات میں گھرگئی۔یوتھ منشورکے کلیدی صفحے پرپارٹی انتخابی نشان جھاڑو کے ساتھ گولڈن ٹیمپل کی تصویر پینٹ تھی، جس پر کئی سکھ مذہبی تنظیموں اور سیاسی تنظیموں نے ناراضگی ظاہر کی اور کجریوال سے اس کیلئے معافی مانگنے کوکہا۔


Share: